ابو ظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی قانون سازی کی اصلاحات کردی۔یو اے ای میں 40 سے زیادہ قوانین معاشرے اور معیشت کو سہارا دینےکے لیے جاری کیے گئے، یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ
بن زاید النہیان نے اصلاحات کی منظوری دے دی۔متحدہ عرب امارات کے قیام کی گولڈن جوبلی سالگرہ پر قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ترامیم کے تحت امارات میں ماورائے ازدواجی تعلقات پر سزا کم کردی گئی، عصمت دری کے جرم پر سزا عمر قیدکردی گئی البتہ اگر متاثرہ کی عمر 18 سال سےکم ہو، وہ معذور ہو یا مزاحمت کرنےکے قابل نہ ہوتو ملزم کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔نئے قانون میں غیر اخلاقی حملےکاجرم قید یا10 ہزار درہم تک کی سزا ہوگی، نیا قانون 2 جنوری 2022 سے نافذ ہوگا۔ نئے قانون میں غیر اخلاقی حملے کے جرم پر قید یا10 ہزار درہم تک کی سزا ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…