نواجونوں کوکاروبار کیلئے کتنے لاکھ کا قرضہ فراہم کیا جائیگا اور قرضہ کتنے عرصے میں واپس کرنا ہو گا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ جعلی ویڈیو اور آڈیو کی ماسٹر ہے، مریم صفدر اپنی آڈیو پر قوم سے معافی مانگے ،سب نے دیکھ لیا کہ فاشسٹ حکمران ن لیگ اپنے دور میں کس طرح میڈیا کا گلا گھونٹتی تھی؟ بہت جلد پٹرولیم پر عوام کو ریلیف دیا جائے گا ،جوڈیشل ریفارمز پر حکومت کام کر رہی ہے
موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستانی مصنوعات کی مجموعی برآمدات 25ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ آئی ٹی ایکسپورٹ پچھلے سال دوارب ڈالر تھی اور رواں سال تین ارب ڈالر کو کراس کریں گے ۔لاہور میں دوسری سالانہ بزنس اینڈ کامرس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہمار ا 22کروڑ کا ملک ہے جس میں 60فیصد آبادی ملک میں نوجوانوں کی ہے ،یہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور ان پر ہم نے سرمایہ کاری کرنی ہے ، ہم نے ماہر ین تعلیم اور صنعتکاروں کو ایک دوسرے کے قریب لے کر آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبا، آئیڈیاز اور ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آج نالج اکانومی کا زمانہ ہے اور دنیا بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ ہمارے چیلنجز بہت بڑے ہیں، کہا جاتا ہے کہ ہم ریسرچ پر بہت کم پیسہ خرچ کرتے ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ تین ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطوں کی مد میں دینے پڑتے ہیں جبکہ 34ارب صوبوں کو تقسیم کرتے ہیں جبکہ ہمارے ٹیکس محصولات چھ ہزار ارب ہیں اور ہم نے آغاز ہی خسارے سے شروع کیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن بھی دینا ہوتی ہیں تو وفاق کے پاس اس کے بعد پیسہ بالکل نہیں بچتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بار بار یہ بات کرتے ہیں کہ ہم نے دولت پیدا کرنی ہے، ہم نے اکانومی کا سائز بڑا کرنا ہے اور جی ڈی پی کو بھی بڑھانا ہے جبکہ برآمدات میں اضافہ کرنا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ اتنے وسائل ہوں کہ عوام پر خرچ کر سکیں، حکومت کا فوکس ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں پر خرچ کریں جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 100ارب روپے فراہم کر رہے ہیں جبکہ 25ہزار نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لئے 30ارب روپے کے قرض فراہم کر چکے ہیں جو انہوں نے 10سے 15سال میں واپس کرنے ہیں، سکل فار آل کے تحت ہم نے سکالر شپ پروگرام شروع کیا ہے جبکہ ایک لاکھ مزید سکالر شپس دینے ہیں، پاکستانی مصنوعات کی برآمدات 25ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو 30ارب ڈالر تک پہنچے گی جبکہ ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ پچھلے سال دو ارب ڈالر تھی جو اس سال تین ارب ڈالر سے تجاوز کرے گی، کورونا نے معیشت کو تباہ کیا، آج پاکستان 10کروڑ افراد کو ویکسینیشن کی ڈوز لگا چکا ہے، ہم ماسک بھی اپنے تیار کر رہے ہیں ، ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں اور وینٹی لیٹرز بھی بنانا شروع کر دیئے ہیں، کورونا کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے 40فیصد افراد روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں لہذا لاک ڈاؤن نہیں لگانا اور اپنی معیشت پر توجہ دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایندھن نوجوان ہیں جنہوں نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ،امید ہے کہ وہ پاکستان کو درست سمت میں لے کر جائیں گے،احساس پروگرام کے تحت و ہ خاندان جن کی آمدن 45ہزار سے کم ہے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں ان کے لئے پورٹل کھلا ہے ابھی تک دوسال میں ڈیڑھ لاکھ سکالر شپ دے چکے ہیں ، 50 ہزار اس سال دیں گے، جو نوجوان کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاروبار کرنا چاہتے ہیں انہیں پانچ لاکھ روپے بلاسود فراہم کریں گے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پانچ لوگ جعلی ویڈیو کے ماہر ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں تاہم ایک تو انہوں نے تسلیم کیا جس میں مریم صفدر میڈیا پر پابندی لگا رہی ہیں میڈیا کا گلا گھونٹا جا رہا تھا ،اس سے نظر آتا ہے کہ ن لیگ اپنے دور میں کس قدر فاشسٹ تھی؟ اپنی چوری پر پردہ ڈالنے کے لئے میڈیا پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا، اس آڈیو ٹیپ پر انہیں معافی مانگنی چاہیے ،آج کس منہ سے آزادی صحافت کی بات کرتے ہیں؟ن لیگ کہہ رہی ہے کہ ویڈیو کی فرانزک ہونی ہے، اس پر اتنا ہی یقین ہے تو اسے عدالت میں پیش کرے اور ریکا رڈ کا حصہ بنائے،اس کے ساتھ چار فلیٹوں کی رسیدیں بھی دے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اچھی بات ہے اگر یہ برقرار رہیں تو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

6 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

19 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

38 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

48 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

55 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago