گاڑیوں کےشائقین افراد کیلئے بری خبر،کون کون سی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے اضافہ کردیاگیا؟جانیے

لاہور(قدرت روزنامہ)چنگان پاکستان نے بھی دیگر کار ساز کمپنیوں کے نقش
قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔کمپنی نے کنٹینرز کی کمی کے باعث شپمنٹ کی لاگت بڑھنے کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مال برداری کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔چنگان نے اپنی گاڑیوں کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھادی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔چنگان موٹرز کی جانب سے رواں سال دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔کمپنی نے اگست میں ایلسون ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا جو حکومتی مداخلت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔چنگان ایلسوین 1.3ایل ایم/ٹی، ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی کنفرٹ اور ایلسون 1.5ایل ڈی سی ٹی لومیئر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مہنگی ہوگئیں، جن کی قیمت اب بالترتیب 24 لاکھ 20 ہزار، 26 لاکھ 70 ہزار اور 28 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگی۔کمپنی کے مطابق چنگان کاروان ایم پی وی اور کاروان ایم پی وی پلس کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ان ماڈلز کے نرخ 16 لاکھ 70 ہزار روپے اور 18 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئے۔چنگان ایم 9 لوڈر پک اپ کی قیمت بھی 2 لاکھ 75 ہزار روپے اضافے سے 15 لاکھ روپے ہوگئی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago