”روز والی ماں چاہئے یا آج والی “۔۔ فضا علی کی اپنی بیٹی کیساتھ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ و ماڈل فضا علی کی گاڑی میں اپنی بیٹی کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی . تفصیلات کے مطابق اداکارہ وماڈل فضا علی اپنی بیٹی کیساتھ گاڑی میں سفر کررہی تھیں کہ اچانک ان کی بیٹی کہتی ہے کہ ماما آج کتنی پیاری لگ رہی ہو .

جس پر فضا علی کہتی ہیں ہاں کیوں روز پیاری نہیں لگتی . اس پر اداکارہ کی بیٹی جواب دیتے ہوئے کہتی ہے اچھی لگتی ہوں تھوڑی تھوڑی . فضا علی پوچھتی ہیں کتنی تھوڑی تھوڑی ؟ اس پر ننھی گڑیا ہاتھ کے اشارے سے جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ اتنی اچھی لگتی ہو . فضا علی پھر اپنی بیٹی سے پوچھتی ہے کہ آج کتنی لگ رہی ہوں؟،اداکارہ کی بیٹی کہتی ہے بہت . فضا علی کہتی ہے کہ روز والی ماں چاہئے یا آج والی ماں چاہئے ،اس پر بیٹی کی جواب دیتی ہے کہ آج والی . جس پر فضاعلی مسکراپڑتی ہیں .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

. .

متعلقہ خبریں