این اے 133ضمنی الیکشن ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

لاہو(قدرت روزنامہ) این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں۔ایک ویڈیو مبینہ طور پر ن لیگی کیمپ کی ہے جس میں لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے بینرز اور فلیکس لگے دیکھے جاسکتے ہیں،ویڈیو میں خاتون کو 5 دسمبر کو ن لیگ کو ووٹ دینے
کا حلف دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔جس کے بعد خاتون رقم لیکر چلی جاتی ہے اور اگلی خاتون آکر بیٹھ جاتی ہے۔ ٹیبل کے ایک جانب دو نوجوان بیٹھےہیں جن کے چہروں پر ماسک لگے ہوئے ہیں اور ٹیبل پر پانچ ہزار ایک ہزار کے نوٹ بھی پڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔ووٹوں کی خریداری کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔جس میں خاتون ووٹر کہتی ہے کہ مجھے مل گئے ہیں مگر میرے شوہر کو نہیں مل رہے۔ویڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ سنا ہے حلف لیکر دو ہزار دے رہے جس پر خاتون کہتی ہے’ ہاں جی’۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago