“پسند کی شادی کروں گی اور ہونیوالے شوہر ۔ ۔ ۔” اداکارہ ریشم نے بھی دل کی بات کہہ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم اپنے خوابوں کے شہزادے کو تلاش کرنے لگیں, صحافی نے ریشم سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی ضرور کروں گی اور مجھے ابھی اپنے جیون ساتھی کی تلاش ہے . ‘ حال ہی میں اداکارہ ریشم نے لاہور میں ہونے والے موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کی .

ریشم نے کہا کہ ’میں پسند کی شادی کروں گی لیکن میرے ہونے والے شوہر میں وہ تمام خوبیاں ہونی چاہئیں جو میں چاہتی ہوں . ‘ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ نہ سمجھیں کہ میں صرف ایک سٹار ہوں، میں ایک گھریلو خاتون بھی ہوں، میں گھر کے کام بھی کرتی ہوں اور کھانا بھی پکاتی ہوں, سینما گھروں کی بحالی اور بازاروں کے کُھلنے پر بہت خوش ہوں . ‘ واضح رہے کہ ریشم نے سال 1995ء میں فلم ’جیوا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں گھونگھٹ، چور مچائے شور، دوپٹا جل رہا ہے، سنگم، طوفان، انتہا، پل دو پل، تڑپ اور پہلا پہلا پیار  شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں