“پسند کی شادی کروں گی اور ہونیوالے شوہر ۔ ۔ ۔” اداکارہ ریشم نے بھی دل کی بات کہہ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم اپنے خوابوں کے شہزادے کو تلاش کرنے لگیں, صحافی نے ریشم سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی ضرور کروں گی اور مجھے ابھی اپنے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔‘

حال ہی میں اداکارہ ریشم نے لاہور میں ہونے والے موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کی۔ریشم نے کہا کہ ’میں پسند کی شادی کروں گی لیکن میرے ہونے والے شوہر میں وہ تمام خوبیاں ہونی چاہئیں جو میں چاہتی ہوں۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ نہ سمجھیں کہ میں صرف ایک سٹار ہوں، میں ایک گھریلو خاتون بھی ہوں، میں گھر کے کام بھی کرتی ہوں اور کھانا بھی پکاتی ہوں, سینما گھروں کی بحالی اور بازاروں کے کُھلنے پر بہت خوش ہوں۔‘

واضح رہے کہ ریشم نے سال 1995ء میں فلم ’جیوا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں گھونگھٹ، چور مچائے شور، دوپٹا جل رہا ہے، سنگم، طوفان، انتہا، پل دو پل، تڑپ اور پہلا پہلا پیار  شامل ہیں۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

9 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

13 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

34 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

46 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

50 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

54 mins ago