عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی ۔ عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد سے متعلق پابندی سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ختم کی گئی ہے ، جس کے بعد اب بیرون ملک سے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو عمرہ کے لیے مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد اب بیرون مملکت سے معمر افراد کو بھی عمرہ کے لیے سعودیہ آنے کی اجازت ہوگی تاہم کم از کم عمر کی حد 18 سال سے متعلق پابندی ابھی برقرار ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی سعودی عرب نے غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے عمر کی حد مقرر کی تھی ، جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو جاری ہونے والے پرمٹ پر عمر کی حد سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے لاگو کی گئی ، اس ضمن میں سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد اپنے ملک میں صرف لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں سے پیکیج حاصل کریں کیوں کہ اب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین میں سے 18 سال سے 50 سال تک کی عمر کے افراد کو ہی پرمٹ جاری ہوں گے ، زائرین کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے پرمٹ جاری کیے جائیں گے لیکن عمرہ زائرین کو سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانا ہوگی اور سعودی وزارت خارجہ سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجرا کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ دینا ہوگا تاہم اب سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

3 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

12 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

42 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

57 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

1 hour ago