15سال سے ایک ہی تقریر، کچھ اور نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) 15سال سے ایک ہی تقریر، کچھ اور نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں، کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے ، 400 ارب کی چینی کھا گئے ، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے ،بجلی اورگیس کھا گئے،لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید . تفصیلات کے مطابق اکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سُن رہے ہیں،تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں، روٹی نہیں ، آٹا نہیں ،گیس نہیں صرف کنٹیر کی گفتگو کی جاتی ہے .

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے ، 400 ارب کی چینی کھا گئے ، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے ،بجلی اورگیس کھا گئے ،صرف کنٹینر کی گفتگو کی جاتی ہے، عوام کے پاس روٹی پکانے کے کئے گیس نہیں ہے . مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خود بجلی ،گیس اور کورونافنڈ کے پیسے کھاؤ اور عوام تقریریں کھائے جبکہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں . دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے کیوں کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں ہے ان کےعلاوہ باقی سب بونے ہیں . تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے کیوں کہ ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے اور ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں ہے ، ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، ایسی جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے ، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں ہے، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے . . .

متعلقہ خبریں