پی ایس ایل اجلاس، رمیز راجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک میں درمیان تلخ کلامی ، چیئرمین پی سی بی بھڑک اٹھے
اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر غصے میں آگئے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو بھرپور جواب دیئے . انہوں نے کہا کہ ‘پی ایس ایل ہماری وجہ سے ہے، ہم انویسٹر ہیں، ہماری وجہ سے پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں، ہم اس میں پیسے لگاتے ہیں . آپ کہتے ہیں ہم گھس بیٹھیے ہیں، پی ایس ایل ہمارا ہی گھر ہے . چیئرمین پی سی بی نے فرنچائزز کو ہدایت کی کہ پلیئرز کیپ کو بڑھا کر 1.2 ملین ڈالر یعنی (12 لاکھ ڈالر) تک بڑھائی جائے . فرنچائز مالکان نے مزید کہا کہ ہمیں نقصان ہوگا، بےشک سیلری کیپ بڑھائیں لیکن بڑے کھلاڑی آئیں تو ہم زیادہ پیسے دینے کو بھی تیار ہیں . اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی گئی تو رمیز راجا 9.5 لاکھ ڈالر سیلری کیپ پر راضی ہوگئے . دوسری جانب فرنچائزز اجلاس میں رمیز راجا نے پی ایس ایل کے ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان سے بھی سوال کیا کہ میکس ویل پی ایس ایل میں کیوں نہیں آتا؟جس پر انہیں جواب ملا سر میکس ویل سمیت متعدد کرکٹرز کو بلا یا لیکن وہ نہیں آتے . . .