پی ایس ایل اجلاس، رمیز راجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک میں درمیان تلخ کلامی ، چیئرمین پی سی بی بھڑک اٹھے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان پر دوران اجلاس غصہ ہوگئے۔ سما نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز مالکان کے درمیان اجلاس کے دوران غصے میں آگئے، رمیز راجا نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا گھر ہے آپ لوگ گھس بیٹھیے ہو، آپ لوگوں نے اپنی جاگیر سمجھی ہوئی ہے، آپ لوگوں نے ہمارے گھر(پی ایس ایل) میں گھس کر کھڑکی دروازے سب توڑ ڈالے ہیں۔
اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر غصے میں آگئے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو بھرپور جواب دیئے۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ایس ایل ہماری وجہ سے ہے، ہم انویسٹر ہیں، ہماری وجہ سے پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں، ہم اس میں پیسے لگاتے ہیں۔

آپ کہتے ہیں ہم گھس بیٹھیے ہیں، پی ایس ایل ہمارا ہی گھر ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے فرنچائزز کو ہدایت کی کہ پلیئرز کیپ کو بڑھا کر 1.2 ملین ڈالر یعنی (12 لاکھ ڈالر) تک بڑھائی جائے۔

فرنچائز مالکان نے مزید کہا کہ ہمیں نقصان ہوگا، بےشک سیلری کیپ بڑھائیں لیکن بڑے کھلاڑی آئیں تو ہم زیادہ پیسے دینے کو بھی تیار ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی گئی تو رمیز راجا 9.5 لاکھ ڈالر سیلری کیپ پر راضی ہوگئے۔ دوسری جانب فرنچائزز اجلاس میں رمیز راجا نے پی ایس ایل کے ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان سے بھی سوال کیا کہ میکس ویل پی ایس ایل میں کیوں نہیں آتا؟جس پر انہیں جواب ملا سر میکس ویل سمیت متعدد کرکٹرز کو بلا یا لیکن وہ نہیں آتے ۔

Recent Posts

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

1 min ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

8 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

15 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

27 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

31 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

38 mins ago