پیرو (قدرت روزنامہ) جنوبی امریکی ملک ’پیرو‘ 7.5 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی گہرائی 112 کلومیٹر ریکارڈ ۔ امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح جنوبی امریکی ملک ’پیرو‘ میں 7.5 شدت کے زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیرو کے نیشنل سیسمالوجی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ایمازوناس نامی علاقہ تھا۔لیکن زلزلے کی شدت پیرو کے دارلحکومت لائما اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 112 کلومیٹر تھی۔
تاہم شدید زلزلے کے باوجود ابھی تک سنامی کا کوئی الرٹ سامنے نہیں آیا ہے، علاوہ ازیں زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کا دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے شہری اور دیہی آبادی کو نقصان نہیں پہنچا، البتہ زلزلے کی 7.5شدت کی وجہ سے شہری علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ میں مزیدبتایا گیا کہ اس سے ایک روز قبل بھی 5.2 شدت کے زلزلے سے ملک ’پیرو ‘ لرز اٹھا تھا۔
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…