لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو اس دھندے کا نوٹس لیکر اس کو فوری بند کروائیں۔ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے و رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے مکروہ دہندہ کی مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو اس دھندے کا نوٹس لیکر اس کو فوری بند کرانا چاہئے۔ این اے 133کے عوام نے ان کی جھوٹی کمپین کو
مسترد کردیا ہے۔حلقہ کے عوام اس حلقہ میں مشرف آمریت میں میاں نواز شریف کے مقصد کے ساتھ ثابت قدم رہا،2018میں پرویز ملک مرحوم نے اس حلقہ سے 90 ہزار ووٹ لئے اور ووٹوں کی مکروہ خریدوفروخت کرنے والی پیپلز پارٹی نے اس کا دسواں حصہ بھی حاصل نہ کیا۔حلفیہ کہتا ہوں کہ ہم الیکشن کیلئے عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھایانہ کبھی ایسا دھندہ کیا۔بلاول بھٹو آپ کی والدہ نے جن سیاسی اقدار اور روایات کا آغاز کیا تھا آئیں اس کو دیکھیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…