لاہور(قدرت روزنامہ) معاون خصوصی علامہ طاہرمحمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے بھی مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگایا، جبکہ عمران خان ریاست مدینہ کیلئے موذن کا کردار ادا کررہے ہیں، ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی اطمینان بخش ہے اسلام جبر کی بنیاد پر مسلمان بنانے کا قائل نہیں کوئی جبری مذہبی تبدیل کرنےکی کوشش کرےتو اسلام کانمائندہ نہیں جبر کی بنیاد پر کلمہ پڑھانے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے پاس جاکر حقیقی مسائل سن کر حل کریں گے ذاتی مسئلے کے مسائل کو مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا متحدہ علما بورڈ نے 113 کیسز کا فیصلہ کیا ہے ناموس رسالت توہین مذہب کو باہمی بات چیت سےحل کرناہوگا عمران خان نے انٹرویو میں کہا اسلام جبر کا قائل نہیں کسی بھی مذہب سے متعلق پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہئے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ نابالغ اور جبری شادیاں ناقابل قبول ہیں فیصلہ کیا ہے ایک وفد تمام مذاہبی قائدین سےملکرمسائل کاحل نکالےگا 4 دسمبر کو لاہور میں مسیحی برادری کے مقتدر قائدین سے ملاقات کریں گے بیٹی کسی بھی مذہب سے ہوقوم کی بیٹی ہے تحفظ سب کی ذمہ داری ہے 16رکنی کمیٹی میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…