خان صاحب نے بڑی گاڑیوں پر ایکسائز ٹیکس کم اور سائیکلوں پربڑھا دئیے ہیں،مفتاح اسماعیل کی شدید تنقید

سانگھڑ(قدرت روزنامہ)سانگھڑ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے اپنے دورے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم بنا تھا تب چینی 55 روپے کلو تھی جب شاہد خاقان عباسی وزیراعظم چھوڑ کر گئے تو چینی 53 روپے کلو تھی آج وہ سو سے بھی زائد ہے نواز شریف ایک کلو گھی پر 22 روپے ٹیکس دیتا تھا اب خان صاحب 68 روپے دیتا ہے پھر کوئی پوچھے کے منہگائی کیوں ہورہی جبکہ اب خان صاحب سے معشیت نہیں سنبھل رہی خان صاحب نے بڑی گاڑیوں پر ایکسائز ٹیکس کم کردئیے اور سائیکلوں پر

ٹیکس بڑھا دئیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب سے خان صاحب آئے ہیں ساڑے سات کروڑ لوگ غریب ہوگئے ہیں پہلے ساڑے پانچ کروڑ لوگ غریب تھے ان میں سے ایک کڑوڑ 35 لاکھ لوگ بھوک سے سوئیں گے خان صاحب نے 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے اور تعمیر وطن پروگرام کی مد میں بھی دوسو عرب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے جس سے ملک میں غربت بڑھے گئی ترقیاتی کام کم ہونگے اور خان صاحب نے بیس ہزار چھ سو پانچ ارب روپے قرض لیا ہے جبکہ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تیرہ سالوں میں تباہی کردی ہے بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں تعلیم صحت انفرااسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات سے سندھ کی عوام محروم ہے سانگھڑ سے لے کر پورے سندھ میں ہم بہتری لے کر آئیں گے اور ہم پرانے پاکستان محمد علی جناح کے ملک کو سنواریں گے جبکہ سندھ میں مسلم لیگ ن کا بلدیاتی الیکشن میں پہلا ٹیسٹ ہو گا ان کا مزید کہنا تھاکہ میں سانگھڑ آیا نہی ہوں مجھے بھیجا گیا ہے اور بہت جلد مریم نواز سانگھڑ سمیت سندھ کا دورہ کریں گی مریم نواز سندھ میں گیم چینجر ثابت ہوگی اور اگلے تین چار مہینوں میں مریم نواز سندھ کی سیاست کو تبدیل کردیں گی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

6 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

6 hours ago