مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی ۔ عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد سے متعلق پابندی سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ختم کی گئی ہے ، جس کے بعد اب بیرون ملک سے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو عمرہ کے لیے مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد اب بیرون مملکت سے معمر افراد کو بھی عمرہ کے لیے سعودیہ آنے کی اجازت ہوگی تاہم کم از کم عمر کی حد 18 سال سے متعلق پابندی ابھی برقرار ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ ہی سعودی عرب نے غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے عمر کی حد مقرر کی تھی ، جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو جاری ہونے والے پرمٹ پر عمر کی حد سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے لاگو کی گئی ، اس ضمن میں سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد اپنے ملک میں صرف لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں سے پیکیج حاصل کریں کیوں کہ اب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین میں سے 18 سال سے 50 سال تک کی عمر کے افراد کو ہی پرمٹ جاری ہوں گے ، زائرین کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے پرمٹ جاری کیے جائیں گے لیکن عمرہ زائرین کو سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانا ہوگی اور سعودی وزارت خارجہ سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجرا کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ دینا ہوگا تاہم اب سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…