تری پورہ(قدرت روزنامہ) بھارت میں ایک مشتعل شخص نے بیلچے کے وار کرکے پولیس افسر اور اپنی بچیوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورہ کے علاقے کھوئی میں ایک شخص نے بیلچے سے حملے کر کے اپنی دو بیٹیوں اور اپنے بڑے بھائی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔ مقتول بھائی پولیس افسر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹیوں اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد مشتعل شخص بیلچہ لیکر گھر سے باہر نکلا اور پڑوسیوں کے دروازے کھٹکھٹائے جس پر لوگوں نے دروازے بند کرلیے جس پر بیلچہ بردار شخص نے 2 راہگیروں کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹیم کے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی بیلچہ بردار شخص نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔پولیس پارٹی نے ملزم پردیپ دیورائی کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…