لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کے نئے ویرینٹ کی اطلاعات پر کہا ہے کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتی ہے۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بارے میں تفصیلی علم نہیں لیکن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتےہیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں دی جانے والی چھٹیوں سے متعلق کہا کہ تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں سے اسموگ میں کمی آئےگی، چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ
کم ہوا ہے۔یاد رہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھی پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر ہانگ کانگ اور چھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ دیگر ممالک کی جانب سے بھی ایسے ہی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ان اقدامات کو ان کیساتھ زیادتی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس وائرس کی اطلاع دیئے جانے کی سزا دی جارہی ہے ۔
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…