کیٹگری سی ممالک میں ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، عراق، نمیبیا اور یوکرین سمیت 17ممالک شامل ہیں . سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے پر پابندی ہے، پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو این سی او سی اجازت نامہ درکار ہوگا . نوٹی فکیشن میں پابندی کیا گیا کہ مکمل کویڈویکسی نیشن کا ثبوت بھی لازمی دیکھنا ہوگا، کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی5دسمبر تک اجازت نامہ کے بغیر واپس آسکیں گے، سفر سے 72گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے . مسافروں کے وطن پہنچنے پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قوانین کا مکمل اطلاق ہوگا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کورونا وائرس کی نئی قسم 'اومی کرون' کے پیش نظر مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے . تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، اس کیٹگری میں ہانگ کانگ اور جنوبی افریقا کو بھی شامل کرلیا گیا، پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) سے اجازت نامہ درکار ہوگا .
متعلقہ خبریں