کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سندھ کا بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ
ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی . سیکرٹری صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف جناح ہسپتال اور ڈاؤ اوجھا ہسپتال میں لگ رہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا . سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی . خیال رہے کہ کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں . . .