کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سندھ کا بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف جناح ہسپتال اور ڈاؤ اوجھا ہسپتال میں لگ رہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔خیال رہے کہ کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

5 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

23 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago