کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مسمار کی جانے والی بلند و بالا رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔نسلہ ٹاور کے باہر
بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…