گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ترقی برائے نام ، پینے کاپانی میسر ہے نہ بجلی، پراپرٹی ریٹ گر گئے، اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ،وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ روزنامہ جنگ میں اکبر جندانی کی شائع خبر کے مطابق گوادر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث گوادر میں پراپرٹی کے دام گر گئے، گوادر میں ترقی برائے نام رہ گئی،پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ بجلی، گوادر اولڈ سٹی کا برُا حال ، مرکزی بازار سے گزرنےتک محال ہوگیا ہے،ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار سرمایہ کاری
سے ہچکچانے لگے،ادھر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پاس اولڈ سٹی کو بنانے کے لئے اربوں روپوں کا فنڈ موجود ہیں لیکن ترقیاتی کام ابھی تک سُست روی کا شکار ہیں ،بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو اس صورتحال کا علم ہی نہیں،گوادر میں اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ہیں، ان کاکہناہےکہ وزیراعظم کو چاہیے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…