ملک بھر میں گیس غائب لیکن قیمتوں میں ہوشربااضافے کی تیاریاں مکمل ، جانتے ہیں فی یونٹ 907روپے سے بڑھ کر کتنے کا ہوجائیگا؟
روزنامہ جنگ میں تجمل گرمانی کی شائع خبر کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزانتظامیہ نےکہا ہے کہ قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہوجائیگا، پنجاب میں بجلی گھروں کوگیس فراہمی بند نہیں ہوگی، پنجاب میں بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بند نہیں ہو گی ،انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں بجلی گھروں کو گیس کی بندش کے باوجود پنجاب میں آئی پی پیز کو گیس کی سپلائی ستور جاری رکھیں گے . ادھر سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف مہم جاری ہے . کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کی گیس سپلائی منقطع کی جائے گی، ترجمان نے خیبر پختونخواہ میں گیس فراہمی کے انتطامات کے بارے میں کہا کہ پشاور میں صارفین کو موسم سرما میں گیس کی یقینی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ایس این جی پی ایل پشاور کے دفتر میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جہاں کمپنی کےافسران،صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے 24 گھنٹے موجود رہیں گے . . .