لاہور(قدرت روزنامہ) گیس بحران کے بعد اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے گیس کی قیمت 907روپے یونٹ سے بڑھا کر 1484 روپے یونٹ کرنے کی درخواست کی ہے ، جس سے گیس قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہو جائے گا، گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت کریگی۔روزنامہ جنگ میں تجمل گرمانی کی شائع خبر کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزانتظامیہ نےکہا ہے کہ قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہوجائیگا، پنجاب میں بجلی گھروں کوگیس فراہمی بند نہیں ہوگی، پنجاب میں بجلی گھروں کو گیس
کی فراہمی بند نہیں ہو گی ،انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں بجلی گھروں کو گیس کی بندش کے باوجود پنجاب میں آئی پی پیز کو گیس کی سپلائی ستور جاری رکھیں گے۔ ادھر سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف مہم جاری ہے ۔کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کی گیس سپلائی منقطع کی جائے گی، ترجمان نے خیبر پختونخواہ میں گیس فراہمی کے انتطامات کے بارے میں کہا کہ پشاور میں صارفین کو موسم سرما میں گیس کی یقینی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ایس این جی پی ایل پشاور کے دفتر میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جہاں کمپنی کےافسران،صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…