ٹک ٹاکرز اور اکیلی لڑکیوں کو لوٹنے والے ملزمان کے اہم انکشافات

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں ٹک ٹاکرز اور اکیلی لڑکیاں ڈاکوؤں کے نشانے میں آ گئیں۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم ٹک ٹاکرز کو زیادہ لوٹتے ہیں۔ ملزمان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ٹک ٹاکرز مزاحمت نہیں کرتے،مہنگے موبائل فون رکھتے ہیں۔ اگر خواتین سے پرس چھینیں تو اس میں کچھ پیسے زیادہ مل جاتے ہیں اور کبھی کبھی پرس میں سونے کی چیز بھی ہوتی ہے۔
ملزمان نے کہا کہ ٹک ٹاکرز کو لوٹنا بہت آسان ہوتا ہے۔25 سے زیادہ ٹک ٹاکرز جوڑوں اور سنگل لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں۔ ہم خود بھی ٹک ٹاکرز بن کر جاتے تھے تاکہ کسی کو ہم پر شک نہ گزرے۔بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ملزم نے بتایا کہ ہمارا ایک ساتھی پہلے سروے کرتا تھا پھر ہمیں اشارے سے بتاتا تھا کہ اس شخص کے پاس اتنی رقم ہے جس کے بعد ہم اس کو ٹارگٹ کرتے تھے۔

ملزمان نے مزید بتایا کہ چھینے گئے موبائل فون ہم آگے فروخت کر دیتے تھے۔ سونے کی انگوٹھی 5 ہزار روپے اور موٹرسائیکل 10ہزار میں فروخت کرتے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے گلستان جوہر سے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بینظیر بھٹو سے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان محمد فاروق اور عائشہ عرف منی کو گرفتار کرلیا۔
ق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، موسمیات، بہادرآباد، ڈالمیا اور خصوصاً کراچی کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات (ہیروئن/ چرس) چوری شدہ موبائل اور نقد رقم 827700 روپے اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

6 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

13 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

24 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

37 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

48 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

57 mins ago