ن لیگ اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا لی۔ عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے سابق مشیر وزیراعلیٰ عمران آفریدی نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ عمران آفریدی نے باڑہ تحصیل میں جلسے کے دوران ن لیگ میں شمولیت اختیار کی،شمولیتی جلسے میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے شرکت کی جہاں عمران آفریدی نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں۔عمران خان پاکستانی عوام پر ٹیکس لاگو کرکے آئی ایم ایف کو خوش کر رہے ہیں۔حکومت نے اشیاء مہنگی کرکے غریب عوام کو خودکشییوں پر مجبور کیا جب کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔

قبل ازیں امیر مقام نے کہا تھا کہ عمران نیازی اور اس کے ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، پی ایم ہاوس کو جھوٹ کی یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے،اور وہی سے ڈگریاں جاری کی جا رہی ہے اور بڑی دلیری سے دن کو رات اور رات کو دن کہہ کر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عمران نیازی کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتوں نے قرضے لئے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ نواز شریف کے دور حکومت میں گیارہ ہزار ارب قرضے لئے گئے جس سے 200 کلو میٹر موٹر ویز ، 11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ،مگر عمران نے 3 سالوں میں 15000 ارب قرضہ لیکر چینی،آٹا،ڈیزل چوری کی نظر کی وہ پشاور ہزار خوانی میں پشاور سٹی مئیر کیلئے نامزد امیدوار نیک زادہ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر ریے تھے، جلسہ سے سٹی ڈسٹرکٹ صدر ملک ندیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

20 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

21 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

35 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

43 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

52 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

57 mins ago