امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ طے پاگیا ایران کا دعویٰ

تہران (قدرت روزنامہ)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا امریکا کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتا طے پاگیا ہے جبکہ امریکا نے ایک روز قبل ہی اس طرح کاکوئی سمجھوتے طے پانے کی تردید کی تھی۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ بہت ہی شرمناک ہے کہ امریکا ایک سادہ حقیقت کی تردید کررہا ہے اور وہ یہ کہ قیدیوں کے معاملے پرمتفقہ ڈیل سے انکار کررہا ہے، حتیٰ کہ اس کے اعلان پر بھی شک میں مبتلا ہیکہ وہ کیسے کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا ہیکہ ویانا میں جوہری

سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات سے الگ امریکااور برطانیہ سے بات چیت میں انسانی تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔طرفین نے 10 قیدیوں کی رہائی سے اتفاق کیا تھا۔ایران آج سے اس پر عمل درآمد کو تیار ہے۔امریکا نے ہفتے کے روز ایران پر جوہری مذاکرات میں تعطل کا رْخ دوسرے مسائل کی جانب موڑنے کے لیے شرمناک کوشش کا الزام عاید کیا تھا اورایران سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی سمجھوتے کی تردید کی تھی۔قبل ازیں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کارعباس عراقچی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امریکااور برطانیہ کو قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ جوہری مذاکرات سے جوڑنے سے بازرہنا چاہیے۔عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکا اورایران کے درمیان جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا ساتواں دور اگست کے اوائل میں نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کے بعد ہوگا۔دونوں ملکوں کے درمیان یورپی ملکوں کی ثالثی میں مذاکرات کا چھٹا دور 20 جون کو ختم ہوا تھا۔اس دوران میں ایران اور امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک دوسرے سے بالواسطہ بات چیت کی ہے۔اس کے تحت امریکی پابندیوں کے نتیجے میں امریکا یا دوسرے ممالک کی جیلوں میں قید ایرانیوں کو رہا کیا جائے گا اور ایرانی جیلوں میں بند امریکی شہریوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔ایرانی حکام نے حالیہ برسوں کے دوران میں دْہری شہریت کے حامل اپنے دسیوں شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں گرفتارکیا ہے،ان کے علاوہ متعدد امریکیوں کو گرفتار کرکے پابندِسلاسل کردیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں ایران پر ان زیرحراست افراد کو امریکا اور مغربی ممالک سے مذاکرات میں سودے بازی کے لیے استعمال کرنے کے الزامات عاید کرتی ہیں جبکہ ایران ان الزامات کی تردید کرتاچلا آرہا ہے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

9 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

20 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

24 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

27 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

1 hour ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

1 hour ago