بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں ال دھنانی نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے دور سے مضبوط تاریخی تعلقات کو سراہا اور وضاحت کی کہ ویزا سینٹر، جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، جدید ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق ممتاز قونصلر خدمات فراہم کرے گا . انہوں نے کہا کہ یہ مرکز بندرگاہوں پر الیکٹرانک گیٹس کے ذریعے پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کسٹمر سروس کی سطح کو بہتر بنانے اور ویزا جاری کرنے سے متعلق تمام انتظامی خدمات فراہم کرنے کے فریم ورک کے حصے کے طور پر آتا ہے . اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور تعریف کی جب کہ حاضرین نے مرکز میں ویزا جاری کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے نظام کو ایک بہترین نظام کے طور پر سراہا ، جو درخواست جمع کرانے اور ویزا جاری کرنے کے لیے وقت کو کم کرتا ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں نیا ویزہ سنٹر کھول دیا ، کراچی میں کھولا گیا یہ دفتر ایشیاء کے سب سے بڑے ویزا دفاتروں میں سے ایک ہے . خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کراچی میں نئے ویزا سینٹر کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب کے دوران کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم ال دھنانی موجود تھے جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ حکومت کے کئی سینئر افسران اور پاکستانی تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی .
متعلقہ خبریں