(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون کال پر ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
ایف بی آر نے موبائل فون کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، فنانس ایکٹ22-2021 میں5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی۔
واضح رہے کہ مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے 18 اکتوبر کو ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…