خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈرنہیں بن سکتا، وزیر اعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللّٰہ کا عذاب آتا ہے، خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، جب کرپشن کو کوئی برائی نہیں سمجھتا تو وہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔

جہلم میں القادر یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، مجھے لوگ سیاست میں آنے سے پہلےسے جانتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکلونیل ازم کی وجہ سے مسلمان دنیا میں ذہنی غلام ہیں، ہمارے نظامِ تعلیم میں فرق ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا، سیرت النبیﷺ پر عمل کے بغیر ہم کسی مقام کو حاصل نہیں کرسکتے، اسلام کے خلاف جب بھی کوئی معاملہ ہوتا ہے پاکستان سب سے پہلے کھڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بننے کے لیے عظیم کردار چاہیے، سچا اور انصاف کرنے والا ہی بڑا لیڈر بن سکتا ہے، ایماندار شخص بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی کلچر ہماری تباہی کی بڑی وجہ ہے، ہمارا طبقاتی نظام تعلیم و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، سوشل میڈیا کو روک نہیں سکتے لیکن بچوں کو اچھے برے کی تمیز سکھا سکتے ہیں ،لوگوں کو عام زبان میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت یونیورسٹیوں میں تحقیق کی ضرورت ہے، میں پرائم منسٹر یونیورسٹی بنا رہا ہوں جو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق ایک سیمینار لاہور میں ہوا، اس سیمینار میں چیف گیسٹ اُسے بلایا گیا جسے اسی سپریم کورٹ نے سزا دی ،جبکہ اسی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اچھی لیڈرشپ نہیں ملی، حکمران ایسے ہوں کہ جسے اقتدار ملے تو وہ قوم کا سوچے ،اپنے اور اپنے رشتے داروں کے فائدے کا نہیں۔

Recent Posts

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

2 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

5 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

8 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

12 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

18 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

36 mins ago