سعودی عرب کا اقاموں‘ خروج و عودہ اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں مزید مفت توسیع کا اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے ایک بار پھر اقاموں، خروج و عودہ اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں مفت توسیع کا اعلان کردیا ، کورونا وباء کے باعث مملکت آنے پر پابندی والے ممالک میں موجود غیرملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں خودکار نظام کے تحت 31 جنوری 2022ء تک توسیع ہوگی ۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اقاموں، خروج و عودہ اور ویزٹ ویزوں میں 31 جنوری 2022 تک توسیع ہوگی ، یہ توسیع خود کار نظام کے تحت کسی فیس اور مقابل مالی کے بغیر کی جا رہی ہے ، سعودی وزیر خزانہ نے قومی پالیسی کے تحت توسیع پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ توسیع کی کارروائی نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودکار نظام کے تحت کی جائے گی ، اس مقصد کے لیے غیرملکیوں کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر اور نہ بیرون مملکت سعودی سفارتخانوں یا قونصلیٹس سے رجوع کرنا ہوگا تاہم اس سہولت سے وہ غیر ملکی مستثنیٰ ہوں گے جو مملکت سے روانہ ہونے سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں ، جس کے بعد پاکستانیوں کو براہ راست مملکت آمد کی اجازت مل گئی ہے ، پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست مسافر پروازیں آپریٹ ہو سکیں گی ، سعودی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ہزاروں ایسے سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی ممکن ہو گئی ہے، جو کئی ماہ قبل پاکستان آنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تھے ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

6 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

15 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

18 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

40 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

42 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

44 mins ago