بھارتی وزیر خارجہ نے فیٹف میں پاکستان کیخلاف سازش کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کرلیا۔فیٹف میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے اوربھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اس کا اعتراف خود کیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔جے شنکرکا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنےکی کوشش کی ہے تاہم

اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ دہشت گردی کو ایک عالمی مسئلے کے طور پر دیکھا جائے۔بھارتی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ بھارت کی وجہ سے ہی پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں ہے۔جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

5 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

16 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

26 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

43 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

1 hour ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago