موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون کال پر ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ایف بی آر نے موبائل فون کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، فنانس ایکٹ22-2021 میں5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی۔واضح رہے کہ مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے 18 اکتوبر کو ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

1 min ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

6 mins ago

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی…

13 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

14 mins ago

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

18 mins ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

22 mins ago