اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر(Skills)کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ہم ہنر کی تربیت (ٹریننگ) دے رہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ڈگری سب کچھ تھی مگر آنے والے وقت میں ڈگریوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابقانہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ہنر(Skills) کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمیں ٹریننگ
کے دوران بیشتر ایسے لوگ مل رہے ہیں جن کے پاس ڈگریاں ہیں مگر نوکریاں نہیں ہیں۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں کوالٹی کو فروغ دے رہے ہیں، خواہش تھی کہ تعلیم کے ذریعے ہم رہنما تلاش کریں مگر بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جن میں انتظامی مہارت دیکھنے کو ملتی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ میرے لیے تکلیف دہ کہ ہم نے فیکلٹی ممبرز کے ساتھ کئی اسٹاف ہائیر کردیے ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ریسرچرز ہوتے اور فیکلٹی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 232 یونیورسٹیاں ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر کی مزید یونیورسٹی بنائی جائیں، ہمارے یہاں اسٹاف کی کمی ہے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تسلیم کیا کہ ہمارے حلقے کے لوگوں کا بھی دباؤ ہوتا ہے کہ فلاں کو نوکری چاہیے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…