الیکشن کمیشن کو جرمانہ ادا کرنے سے متعلق وکلاء سے مشاورت کررہا ہوں، راجہ پرویزاشرف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وکلاء سے مشاورت کررہا ہوں کہ الیکشن کمیشن کو جرمانہ ادا کرنا ہے یا نہیں ،الیکشن کمیشن بتائے گا کہ کس ناجائز کام پر جرمانہ کیا گیا؟ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم چندہ اکٹھا کرکے بینرز وغیرہ بناتے ہیں، ان کو ویڈیو ویڈیو کھیلنے دیں ہم ووٹ ووٹ کھیلتے ہیں، ویڈیو آڈیو کی سیاست ن لیگ اور پی ٹی آئی کرتی ہے۔
پیسے بانٹنے کی ویڈیو میں نے بھی دیکھی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ سسٹم کا شکار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کررہا ہوں کہ الیکشن کمیشن کو جرمانہ ادا کرنا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن بتائے گا کہ کس ناجائز کام پر جرمانہ کیا گیا؟ واضح رہے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر راجا پرویز اشرف پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 49 ہزار500 روپے جرمانہ کردیا ہے، راجا پرویز اشرف وضاحت کیلئے پیش نہیں ہوئے، جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے 3 روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے این اے133 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ووٹ خریدنے کیلئے پیسے بانٹنے کی مبینہ ویڈیو پر الیکنش کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتخابی مہم کے دوران پیسے بانٹنے کا الزام سچ ثابت ہوا تو الیکشن ملتوی بھی ہوسکتا ہے، لیکن اگر معاملہ پولنگ تک زیرالتوا رہا اور الیکشن ہونے کے بعد الزام ثابت ہوا تو امیدوار کو نااہل قرار بھی دیا جاجاسکتا ہے۔
ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو کی انکوائری رپورٹ کل جمع کروائی جائے گی، متعلقہ محکموں کی رپورٹس میں ووٹوں کی خرید وفروخت ثابت ہوئی تو معاملہ الیکشن کمشن اسلام آباد کو بھیجا جائےگا۔ ریٹرننگ افسر نے 30 نومبر تک فرانزک اور کارروائی کی تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز 28 نومبر کو الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے قبل مبینہ طور پر ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو کا نوٹس لے لیا تھا، ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب پولیس کو مراسلہ بھیج کر 30 نومبر تک معلومات طلب کی تھیں، اس سلسلے میں چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا۔
مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر ویڈیو گردش میں ہے، ویڈیو میں ووٹرز میں پیسے تقسیم اور حق میں ووٹ دینیکا حلف لیا جارہا ہے، ڈی سی لاہور اور آئی جی پولیس ویڈیو کا فرانزک کرائیں اور صداقت معلوم کریں۔ ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی ہے کہ ڈی سی لاہور اور آئی جی ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کرائیں اور ویڈیو میں موجود افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کریں، اس عمارت کی بھی شناخت کریں جہاں یہ غیرقانونی اقدام ہوا اور غیرقانونی حرکات میں ملوث شخص کو گرفتارکریں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

2 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

2 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

3 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

3 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

4 hours ago