انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ ڈالر کے فنڈز ہڑپ کر لیے گئے ہیں . انہوں نے مطالبہ کیا کہ دس ارب درخت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے . اجلاس میں میجر (ر) طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ دی . اُن کا کہنا تھا کہ گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے . مقسمیاتی تبدیلی کے افسران اور حکومتی رہنما اپنے اہل خانہ کو سرکاری خرچ پر وہاں لے کر گئے . پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ میجر (ر) طاہر صادق نے اجلاس میں ان معاملات کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے . خیال رہے کہ قبل ازیں کوٹری میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما خاوند بخش نے اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا . خاوند بخش نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تاحال عوام کو کچھ بھی نہیں دیا . انہوں نے کہا کہ اب تو خان صاحب سے ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے . ہم خان صاحب کو بس ٹی وی پر ہی دیکھ لیتے ہیں . پی ٹی آئی رہنما خاوند بخش نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی آنکھیں نہ کھولیں تو آئندہ الیکشن میں ہمیں بہت مشکل ہوجائے گی . انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک کسی کو ہینڈ پمپ یا سلائی مشین تک نہیں دی . اگر خوشامد ہی کرنی ہے تو میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ہمارا ہے . واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز کو بھی مایوس کر رکھا ہے ، اور اب تو ملکی حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے اپنے رہنما بھی حکومت پر برس رہے ہیں اور اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ حکومت نے اب تک عوام کو کچھ نہیں دیا، حکومت عوام کے لیے کچھ بھی کرنے یا ریلیف فراہم کرنے سے یکسر قاصر رہی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا . تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے بیرونی فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی .
متعلقہ خبریں