پاکستانی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر کا ہنگامی طور پر وطن واپسی کا فیصلہ

چٹاگانگ(قدرت روزنامہ) پاکستانی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہنگامی طور پر اپنے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ورنن فلینڈر سوموار کے روز بنگلہ دیش سے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، اس سے قبل انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے ملک واپس جانا تھا تاہم اب جنوبی افریقہ پر لگنے والی سفری پابندیوں کے باعث انہوں نے ایمرجنسی بنیادوں پر ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئے قسم کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں جس کے بعد دنیا بھر کے ممالک نے جنوبی افریقہ سمیت متعدد افریقی ممالک کے لیے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ختم کرنی پڑی جب کہ آئی سی سی نے ہرارے میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز بھی منسوخ کر دیا ہے۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

4 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

9 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

15 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

22 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

27 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

35 mins ago