عمران حکومت کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہ، ملک دیوالیہ ہو چکا،مولانا فضل الرحمن

سکھر(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے قائد و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ، خارجہ پالیسی ناکام، ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،نااہل سیلکٹیڈ عمران خان نے عوام کومدینہ ریاست اور تبدیلی کے خواب دیکھا کر ووٹ حاصل کیے ہیں اور اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام دشمن پالیسیاں بنا کر عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے، ناکام حکمرانوں کی بدولت ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان برپا ہے، ملک و قوم کی ترقی مشکل ہی نہیں ناممکن دیکھائی دیتی ہے ان خیالات

کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جے یو آئی صوبائی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی، حافظ ارشد محمود ہالیجوی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور بعد ازیں جے یو آئی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا سعید یوسف، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سید آغا ایوب شاہ، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مفتی اعظم مہر، مولانا عبید اللہ بھٹو، مولانا عبدالغفور بھٹو، اسامہ محمود ہالیجوی و دیگر موجود تھے، مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے انہیں چاہئے سیاست کو خیر باد کہہ کر کے کرکٹ اکیڈمی چلائے، ملک کے موجودہ حالات میں ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے، شہید ڈاکٹر خالد محمودسومرو کی سیاسی سماجی مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وہ ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود نہ صرف سندھ کے رہنما بلکہ ملک کے قومی ہیرو تھے جن کی شہادت کو 7 سال مکمل ہوگئے لیکن ہمیں اب تک انصاف نہیں ملاہمیں امید ہے عدالت ہمیں انصاف فراہم کریگی، جے یو آئی نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی، اسلامی نظام کے نفاذ، عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

Recent Posts

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

3 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

13 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

20 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

29 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

46 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

8 hours ago