پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پہلی ثقافتی پالیسی2021 منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پہلی ثقافتی پالیسی2021 منظوری دے دی گئی۔ ثقافتی پالیسی کے تحت فنکاروں کو سوشل سیفٹی نیٹ ورک میں لایا جائےگا، صوبے میں فلم اکانومی کو فروغ ملے گا، فلم کی بحالی اور بےروزگارآرٹسٹس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ثقافتی سرگرمیو ں کو فروغ دینے کیلئ پنجاب کی تاریخ کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے ملاقات کی۔ خیال احمد کاسترو نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ثقافتی پالیسی مرتب کرنے پر خیال احمد کاسترو اور سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی پیش کرنے کا اعزاز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔

ثقافتی پالیسی کے تحت فنکاروں کو سوشل سیفٹی نیٹ ورک میں لایا جائے گا۔ ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا۔ فنون کے فروغ اور اورنج اکانومی کے ذریعے معیشت کی سپورٹ بھی ثقافتی پالیسی کا حصہ ہیں۔ ثقافتی پالیسی کے تحت صوبے میں فلم اکانومی کو فروغ ملے گا اور بیروزگار آرٹسٹس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں فلم کی بحالی کیلئے اقدامات ممکن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن رہی ہے۔ قدیم ترین مستند 4 ثقافتی ورثے پنجاب میں شامل ہیں۔یونیسکو کے ذریعے مزید 9 ثقافتی مقامات کو کلچرل ہیریٹج میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میلوں اور لوک کہانیوں کی سرزمین اور آرٹ و کرافٹس اور ادب و زبان کا مستند مرکز ہے۔ سرزمین پنجاب کا ثقافتی ورثہ عالمی سطح پر سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے۔
سرزمین پنجاب کو پر امن، ترقی پسند اور ثقافتی لحاظ سے نمو پذیر مرکز بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں ثقافتی ورثے کے تحفظ سے سیاحتی، معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ فروغ ثقافت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا فول پروف میکانزم وضع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب، ثقافت، تھیٹر اور لوک موسیقی اہل پنجاب کی پہچان ہے۔ فروغ ثقافت کی تحریک میں صنفی مساوات کو مد نظر رکھا جائے گا۔
پنجاب میں بصری اور ڈیجیٹل آرٹ کے فروغ کیلئے مربوط کاوشیں کی جائیں گی۔عوام کی تفنن طبع کیلئے پرفارمنگ آرٹ کو فروغ دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے ثقافتی پالیسی 2021 کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago