سکھ کمیونٹی کا کرتارپور میں ماڈلنگ کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں ماڈلنگ کرنے والی خاتون اور برانڈ کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون ماڈل گوردوارہ صاحب کے احاطے میں کھڑے ہوکر ماڈلنگ کر رہی ہیں، تصاویر وائرل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود سکھ برادری کی طرف سے مذمت کی گئی اس حوالے سے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ گوردوارہ صاحب کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور یہاں کسی بھی مذہب کے ماننے والے آسکتے ہیں، گوردوارہ صاحب سکھوں

کا مقدس مقام ہے جہاں ننگے سر داخل نہیں ہوسکتے تاہم وہاں ایک خاتون ماڈل کی طرف سے احاطے میں کھڑے ہو کر ماڈلنگ کرنے سے دنیا بھر کے سکھوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نے کہا کہ جس کمپنی یہ اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کے لئے ماڈلنگ کروائی گئی اس کے سربراہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معافی مانگی ہے، تاہم ہم ان لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروارہے ہیں۔سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ہم گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور سمیت تمام گوردواروں کے داخلی راستوں پر بورڈ نصب کرنے جارہے ہیں، جس پر گوردوارہ صاحب میں داخل ہونے بارے ہدایات درج ہوں گی اور یہاں گارڈز بھی تعینات ہوں گے، اس کے باوجود اگر ایسے واقعات سامنے آتے ہیں تو گوردرواہ صاحب میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان میں بھی ماڈلنگ کرنے پر معروف ماڈلز کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، جب کہ بادشاہی مسجد لاہور اور فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جس کے بعد مذہبی مقامات کے اندرکسی بھی قسم کی ماڈلنگ پر پابندی عائد ہے۔

Recent Posts

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا بن گیا: فیصل کنڈی

ملتان ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی…

1 min ago

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

8 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

11 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

17 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

17 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

24 mins ago