اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے آج اعلیٰ سطح پر مشاورت کا فیصلہ کر ليا۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کے تناظر ميں حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ اسکے ساتھ داخلی اور بیرونی چیلنجز پر غور ہوگا۔وزیراعظم کی زیر صدارت رات گئے بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت ہوئی۔وزیراعظم کو افغانستان کی صورتحال اور کشمیر انتخابات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہر معاملے پر نظر
رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر انتخابات بھرپور تیاری کے ساتھ لڑا جائے۔افغان سفیرواضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کے واقعے کے بعد افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان اپنے سفیر اور دیگر سینیئر سفارت کاروں کو کابل واپس بلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات ختم ہونے تک تمام سفیر کابل میں ہی رہیں گے۔ مطالبہ کیا کہ اغوا کاروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔افغان سفير کی بيٹی کو اغواء نہيں کيا گيا، وزیرداخلہ دفتر خارجہ پاکستان افغان حکومت کی جانب سے اپنا سفیر اور سفارتی عملہ واپس بلانے پر ردعمل دفتر خارجہ پاکستان نے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مبینہ اغواء کے واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ افغان سفیر، انکے اہلخانہ اور عملے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اُمید ہے کہ افغان حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔جمعہ 16جولائی کو اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ گھنٹوں بعد چھوڑ دیا۔خاتون کو پمز اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ پاکستان کی دفتر خارجہ نے واقعے کی تصدیق کی۔
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…