حکومت نے ہائی ویز ، مرکزی شاہرائوں پر سکول قائم کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے آئندہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر نئے سکول قائم کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر قائم سکولوں، سپتالوں اور پارکوں کے نزدیک سائن بورڈز، کیٹ آئیز نصب کیے جائیں اور جہاں ممکن ہو سروس روڈزاور پیدل سڑک پار کرنے کیلئے اوور ہیڈ برج بنائے جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاولپور میں 52 سکول ہائی ویزاور مرکزی شاہراہوں پر واقع ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہائی ویز اور

مرکزی شاہراہوں پر نئے سکول قائم کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔موجودہ سکولوں میں داخلے اور چھٹی کے وقت پولیس اور سکول سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Recent Posts

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

2 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

12 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

19 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

28 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

46 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

8 hours ago