چٹاگانگ ٹیسٹ ، بنگلادیشی شائقین کی شاہین آفریدی کیخلاف جملے بازی

چٹاگانگ (قدرت روزنامہ) چٹاگانگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شاندار پرفارمنس رہی اور انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن انہیں دوران میچ سٹیڈیم میں کچھ شائقین کے خراب رویے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ بنگلادیش کے شائقین کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی پر طنز کا واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب وہ باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے۔
اس دوران جب شاہین نے جمپ لگاکر گیند کو باؤنڈری سے روکا تو اس بنگلادیشی تماشائیوں نے شاہین کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے طعنے دیے اور انہیں میتھیو ویڈ کا نام لے کر جملے کسنے لگے۔
خیال رہے کہ میتھیو ویڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے 19 ویں اوور میں شاہین آفریدی کو تین چھکے مار کر پاکساتان کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

بنگلہ دیشی شائقین کی جانب سے شاہین آفریدی کو دیئے گئے طعنے زیادہ دیر نہ چلے کیونکہ شاہین آفریدی نے بہترین انداز میں طنز کا جواب دیا ۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لیکر پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط کرلی ۔
بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز درکار ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

2 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

3 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

3 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

4 hours ago