اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں۔وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کرپٹ اور چوروں کے سردار ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب کیا پنڈورا لیکس میں کابینہ کے افراد شامل نہیں؟، کیا فارن فنڈنگ کیس میں آپ مطلوب نہیں ہیں؟پی ڈی ایم ترجمان نے مزید سوال کیا کہ کیا چوروں کو بچانے کیلیے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانیں میں ترمیم کرکے
این آر او نہیں دیا؟اْن کا پوچھنا تھا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی ڈکیتی آپ کی حکومت میں کس نے کی؟حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں، عوام آپ کی صورت میں ساڑھے 3 سال سے عذاب میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آپ کا سیاسی خاتمہ کرکے دم لے گی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…