شعیب ملک کا شادی شدہ زندگی پر سکون گزارنے، بیگم کو خوش رکھنے کیلئے مفید مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے شادی شدہ زندگی پر سکون انداز میں گزارنے اور بیگم کو خوش رکھنے کا شوہروں کو مفید مشورہ دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے شرکت کی۔اس دوران اس جوڑی کی اپنے بیٹے سمیت متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر خوب وائرل ہوئیں جنہیں دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔تقریب میں شعیب ملک نے بیگمات کو خوش رکھنے اور شادی شدہ زندگی کو پر سکون

انداز میں گزارنے سے متعلق وہاں موجود سب ہی مرد حضرات کو ایک مشورہ دیا۔شعیب ملک نے کہاکہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔شعیب ملک کے اس مشورے پر تقریب میں موجود ثانیہ مرزا سمیت سب ہی مرد حضرات خوب قہقہے لگاتے نظر آئے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم بھی شامل تھے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago