چٹاکانگ(قدرت روزنامہ) چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاہین شاہ آفریدی نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف 32 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح انہوں نے چوتھی بار ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
بنگلا دیش کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے گرانڈ میں سجدہ شکر ادا کیا اور تمام قومی کھلاڑیوں نے بھی فاسٹ بولر کو مبارکباد پیش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی شاہین شاہ آفریدی کی 5 وکٹوں پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹنرشپ میں بولنگ کرنا پسند ہے لیکن حسن علی کے ساتھ بولنگ کرنے کا مزہ ہی الگ ہے، بعض اوقات وہ بیٹرز کو قابو کرتا ہے اور بعض اوقات میں قابو کرتا ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم آپس میں مشورہ کرتے ہیں کہ کون وکٹ کے لیے جائے گا اور کون بیٹرز کو قابو کرے گا اور اس معاملے پر حسن علی بھی مجھے مکمل سپورٹ کرتا ہے۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…