چٹاگانگ ٹیسٹ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

چٹاگانگ (قدرت روزنامہ) پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے ۔ میچ کے آخری روز پاکستان کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسری وکٹ 171 رنز پر گری جب عابد علی نروس نانٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے پرسکون انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے تائیج الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل گزشتہ روز کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا لیکن حسن علی نے جلد ہی بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں بھی اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا تھا اور دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 93 رنز درکار تھے۔ خیال رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی بیٹنگ کی بدولت 330 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago