پاکستان میں آج منگل کو سونے کی قیمتیں

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر برقرار رہا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی مستحکم رہی اور 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر موجود ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہفتہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی تھی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جہاں فی اونس نرخ 3 ہزار 371 ڈالر کے ساتھ 20 ڈالر کے پریمیم پر برقرار رہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 4 ہزار 121 روپے پر برقرار رہی۔
