ریاض فتیانہ گلاسگو میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان ہوئے جھگڑے کی بات پر ڈٹ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریاض فتیانہ گلاسگو میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان ہوئے جھگڑے کی بات پر ڈٹ گئے۔ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ گلاسگو میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان لڑائی ہوئی، اپنے موقف پر قائم ہوں۔ریاض فتیانہ نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان لڑائی کے دو گواہ بھی سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔
کہا کہ روبینہ خورشید عالم اور شزہ فاطمہ بھی کانفرنس میں موجود تھیں۔پارٹی سے فارغ کرنا ہےتو کر دیں،بے عزتی برداشت نہیں کروں گا،حقیقت سامنے لاؤں گا۔ریاض فتیانہ نے وزراء کے درمیان لڑائی کے معاملے پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان کانفرنس میں لڑائی ہوئی،زرتاج گل امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آ گئی ،گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔

انہوںنے کہاکہ نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوا۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملک امین اسلم نے حکومتی وزراء کے درمیان گلاسکو میں جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا اور ملک امین اسلم نے جھگڑے کی خبروں کے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔بعدازاں پی ٹی آئی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

19 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

39 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

56 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago